Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کو ’’طاقتور پاسپورٹ‘‘ کی عالمی فہرست میں 8واں مقام

نیوزی لینڈ کو ’’طاقتور پاسپورٹ‘‘ کی عالمی فہرست میں 8واں مقام

آکلینڈ ۔4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ ٹائمز کی اطلاع کے بموجب نیوزی لینڈ کو دنیا بھر میں ویزا کی پابندی کے بغیر سفر کرنے کی آزادی کی عالمی فہرست میں آٹھواںم قام حاصل ہوگیا ہے ۔ نیوزی لینڈ دولت مشترکہ کا رکن ہونے کی وجہ سے دولت مشترکہ کے تمام ممالک میں ویزا کی پابندی کے بغیر سفر کی آزادی رکھنے والا ملک ہے ۔ اس فہرست میں امریکہ کو 58واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ نیوزی لینڈ حالانکہ سیاسی اعتبار سے دنیا کے نقشہ میں ایک غیر اہم ملک ہے لیکن دولت مشترکہ رکن ہونے کی بناء پر اسے 8واں مقام حاصل ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT