Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کو 177رنز کی سبقت‘دبئی ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل

نیوزی لینڈ کو 177رنز کی سبقت‘دبئی ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل

دبئی۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 177رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے اور اس کی چار وکٹیں ہنوز باقی ہے۔ چوتھے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ ٹیم کو حاصل ہونے والی سبقت کی وجہ سے مقابلہ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے ۔ پاک

دبئی۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 177رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے اور اس کی چار وکٹیں ہنوز باقی ہے۔ چوتھے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ ٹیم کو حاصل ہونے والی سبقت کی وجہ سے مقابلہ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے ۔ پاکستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں 393 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تیزی کے ساتھ رنز بناتے ہوئے مقابلے کو فیصلہ کن بنانے کی کوشش کی ہے جیسا کہ کپتان برنڈن مکالم نے 62گیندوں میں 6چوکوں کی مدد سے 45رنز اسکور کئے جب کہ راس ٹیلر 93گیندوں میں 10چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 77رنز اسکور کرچکے ہیں ۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 167رنز بنالئے ہیں اور اس کے 6کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔

پاکستان کیلئے ذوالفقار بابر نے 60اور یاسر شاہ نے 65رنز کے عوض فی کس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے ۔ قبل ازیں نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے 16چوکوں کی مدد سے 112رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو مشکل صورتحال سے باہر نکالا اور ٹیم نے پہلی اننگز میں 393رنز اسکور کئے ۔ پاکستان نے آج اپنے کل کے اسکور 281/6سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 403کو عبور کرنے کیلئے 122رنز درکار تھے ۔ ایک موقع ایسا تھا جب نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف ایک مستحکم سبقت حاصل کرنے کے موقف میں تھی لیکن سرفراز نواز نے اپنے شاندار فام کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم کوبحران سے باہر نکالنے والی سنچری بنائی ۔ نیوزی لینڈ کیلئے ٹم ساؤتھی نے 67رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT