Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز ، پاکستانی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز ، پاکستانی ٹیم کا اعلان

کراچی ۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا اور اوپنر احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عماد وسیم زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے کپتان سرفرازاحمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد 22 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ونڈے سیریز کے اختتام پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ 28 جنوری 2018 کو سیریز کا آخری میچ ہوگا۔انضمام الحق نے کہا کہ عماد وسیم تاحال گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور انھیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا جبکہ صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں انتخاب کے لیے زیرغور نہیں تھے تاہم وہ این سی اے میں بحالی کے عمل میں حصہ لیں گے۔ٹیم میں فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی زخمی ہونے کے باعث جگہ نہ بنا سکے۔سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم میں عمر امین کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جبکہ نوجوان آل راؤنڈر عامر یامین بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سرفرازاحمد (کپتان)، فخرزمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامریامین، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس اور عمر امین۔

TOPPOPULARRECENT