Wednesday , December 12 2018

نیوزی لینڈ کیخلاف ہندوستانی ہاکی ٹیم کو کامیابی

آکلینڈ۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی منس ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ کے آغاز کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی ۔ آکاش دیپ سنگھ ، رمن دیپ سنگھ اور نگن تھمیا نے ایک ایک گول بنایا ۔ پی آر سری جیش نے روایتی چوکسی و مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ اے کے پینالٹی کارنر کو ناکام بنادیا جس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے تیسرے منٹ میں جوابی وار کیا ۔ آکاش دیپ سنگھ کے پاس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے آکاش دیپ نے گول بنایا جس کے ساتھ ہی ہندوستان کو نیوزی لینڈ پر صفر کے مقابلے ایک گول سے برتری حاصل ہوگئی اور اختتام تک یہ سبقت  3-1 تک پہونچ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT