Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جسنڈا ایرڈرن حاملہ

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جسنڈا ایرڈرن حاملہ

ویلنگٹن ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جسنڈا ایرڈرن نے آج اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی ایک ایسی قائد بننے جارہی ہیں جنہوں نے اپنی میعاد کے دوران بچہ پیدا کیا ہو۔ یاد رہے کہ 37 سالہ جسنڈا نے گذشتہ سال اکٹوبر میں وزیراعظم کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ البتہ گذشتہ سال ہی انہوں نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب کرلی تھی جب صحافیوں نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اپنی فیملی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا اگر ان کی وزارت کی میعاد کے دوران وہ حاملہ ہوگئیں تو کیا ہوگا؟ جس کا انہوں نے بیحد تلخ انداز میں جواب دیا تھا اور کہا تھا کہ کسی خاتون کے حاملہ ہونے سے اس کا کیریئر متاثر نہیں ہوتا۔ جسنڈا نے کل اپنے پارٹنر کلارک گیفورڈ کے ساتھ اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا جس کی توقع نہیں کی جارہی تھی۔ تاہم اعلان خاصا پُرجوش رہا۔ جسنڈا نے کہا کہ کلارک اور وہ اس بات پر بیحد خوش اور پُرجوش ہیں کہ ماہ جون میں ہم اپنے پہلے بچہ کو جنم دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT