Saturday , November 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستان کا وائٹ واش

نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستان کا وائٹ واش

دبئی۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرکے مجموعی طورپر 167 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی ٹوئنٹی20 میں مسلسل 9ویں فتح ہے جبکہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ افغانستان کے پاس ہے جس نے 11 مسلسل میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے سوا کوئی بھی بیٹسمین بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا سکا، کپتان 60 رنز بناکر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کے بولر فہیم اشرف نے دوسرے ہی اوور میں کیوی اوپنرکولن منرو کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کولن ڈی گرینڈ ہوم تھے جنہیں عثمان خان شنواری نے رن آؤٹ کیا۔ تیسری وکٹ 96 رنز کے مجموعی اسکور پر ولیمسن کی گری جو 60 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔ عماد وسیم کی جانب سے بہترین بولنگ پیش کی گئی اور انہوں نے 2 کھلاڑیوں مارک چیپمین اور سیفرٹ کو پویلین لوٹا دیا۔شاداب خان کی شاندار بولنگ کی وجہ سے ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ انہوں نے راس ٹیلر کا بھی صرف 7 رنز پر شکار کردیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخرزمان نے کیا اور مجموعی طور پر 29 رنز بنائے۔حفیظ اور بابر کی شراکت داری سے مجموعی طور پر 94 رنز کا اضافہ ہوا تاہم بابراعظم نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی گرینڈہوم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ہی عالمی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے لگاتار 11ویں ٹی 20 سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

TOPPOPULARRECENT