Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان 248رنز سے فاتح

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان 248رنز سے فاتح

ابوظہبی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے یہاں ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو 248رنز سے شکست دیتے ہوئے تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کو آج ایک آسان کامیابی حاصل کرنے کیلئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنے کل کے اسکور 174/8سے آگے کھیلنا شرو

ابوظہبی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے یہاں ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو 248رنز سے شکست دیتے ہوئے تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کو آج ایک آسان کامیابی حاصل کرنے کیلئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنے کل کے اسکور 174/8سے آگے کھیلنا شروع کیا ‘ تاہم نیوزی لینڈ کی آخری دو وکٹیں حاصل کرنے کیلئے پاکستانی بولرس کو 16.3اوورس کی جدوجہد کرنی پڑی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 70.3اوورس میں 231رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین مارک کریگ نے ایش سودھی ( 63) کے ہمراہ پاکستانی ٹیم کو آخری وکٹ کے حصول کیلئے 14.5اوورس تک جدوجہد کرنے پر مجبور کیا ۔ لیگ اسپنریاسر شاہ نے دن کے پہلے ہی اوور میںوکٹ حاصل کرتیہ وئے پاکستان کو بہتر شروعات فراہم کی لیکن سودھی جنہوں نے 9ویں وکٹ کیلئے 39رنز کی پارٹنرشپ نبھانے میں اہم رول ادا کیا وہ اپنے کریئر کی بہترین اننگز بھی کھیلی۔

سودھی نے آخری وکٹ کیلئے ٹرینٹ بولٹ کے ہمراہ 54رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو کامیابی سے کچھ وقت کیلئے دور رکھا ۔ ٹرینٹ بولٹ نے ناقابل تسخیر 19رنز اسکور کئے ۔ سودھی نے اپنے کریئر کی بہترین اننگز کے دوران 7چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ تقریباً دو گھنٹے طویل اننگز کو عمران خان نے ختم کیا ۔ عمران خان 37رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ علاوہ ازیں یاسر شاہ نے 74رنز کے عوض 3جبکہ ذوالفقار بابر اور راحت علی نے فی کس 48رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پاکستانی ٹیم کی یہ متواتر تیسرے ٹسٹ میں تیسری کامیابی ہے جیسا کہ گذشتہ ہفتہ مصباح الحق کی زیر قیادت ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں 2-0کی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے ذریعہ مصباح الحق 33ٹسٹوں میں 15فتوحات کے ذریعہ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT