Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک مسجد نذرآتش کردی گئی

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک مسجد نذرآتش کردی گئی

آکلینڈ۔ 9؍نومبر (سید مجیب کی رپورٹ)۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے علاقہ منڈیل میں ایک مسجد نذرآتش کردی گئی۔ مقامی وقت کے مطابق 4.30 بجے شب مقامی افراد نے مسجد سے دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے فوری فائر اِنجن طلب کرلیا، لیکن آتش فرو عملہ نے یہ دیکھ کر کہ ایک فائر اِنجن آگ بجھانے کے لئے کافی نہیں ہے، مزید ت

آکلینڈ۔ 9؍نومبر (سید مجیب کی رپورٹ)۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے علاقہ منڈیل میں ایک مسجد نذرآتش کردی گئی۔ مقامی وقت کے مطابق 4.30 بجے شب مقامی افراد نے مسجد سے دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے فوری فائر اِنجن طلب کرلیا، لیکن آتش فرو عملہ نے یہ دیکھ کر کہ ایک فائر اِنجن آگ بجھانے کے لئے کافی نہیں ہے، مزید تین فائر اِنجن طلب کرلئے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ اہل سنت الجماعت مسلمانوں اور سلفی مسلمانوں کے درمیان یہ مسجد طویل عرصہ سے تنازعہ کی وجہ بن گئی تھی جس کے نتیجہ میں گزشتہ تین ماہ سے یہ مسجد بند تھی اور مقامی سنیوں کو نماز کی ادائیگی کے لئے 7 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرنا پڑتا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حریف گروپ کے مسلمان اس حرکت کے ذمہ دار ہیں۔ ایک اور پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں کہ یہ امریکہ کے ٹوئن ٹاورس پر حملہ کی انتقامی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT