Monday , June 25 2018
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کے شہر پونگا میں سمندری طوفان ’گیتا‘

نیوزی لینڈ کے شہر پونگا میں سمندری طوفان ’گیتا‘

آکلینڈ ۔11فبروری ( سید مجیب کی رپورٹ ) پونگا میں آج ایک تباہ کن سمندری طوفان ’گیتا‘ آیا ۔ بحرالکاہل کے اس جزیرہ میں سمندری طوفان آنے سے ایک دن قبل ساموآ میں تبادہی مچا چکا تھا ۔ یہ استوائی طوفان نیوزی لینڈ کو اپنے حملے کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی وجہ سے ریڈ کراس سرگرم ہوگیا ہے اور اس نے بچاؤ سربراہی میں تعاون کرنا شروع کرتے ہوئے اپنے ارکان کو تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے ۔ انتہائی تباہ کن سمندری طوفان تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ توقع ہے کہ پیر کی صبح سے شدت اختیار کرے گا ۔ پونگا میں محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ 80بحری میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ‘ زبردست بارش ہوگی اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔ پونگا کے ریڈ کراس کے معتمد عمومی اسٹون لامر پولاؤ نے کہا کہ خاص طور پر اندیشہ ہے کہ یہ مجموعی اس مجموعی جزائر کے مکانوں کو نقصان پہنچے گا اور تیز رفتار ہواؤں سے ان کے انہدام کا بھی اندیشہ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ طوفان گیتا کی وجہ سے تقریباً 200 افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ہے اور بڑے پیمانہ پر یہاں سیلاب آنے کا خطرہ ہے ۔ طوفان گیتا آج صبح سے ہی شدت اختیار کررہا ہے اور اسے زمرہ دوم سے زمرہ سوم میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ کیونکہ اس کے زیر اثر پونگا میں تباہ کاری کا آغاز ہوچکا ہے اور امکان ہے کہ یہ مزید شدت اختیار کرے ۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس علاقہ میں تیز رفتار آندھی چلے گی پھر بھی طوفان کی نقل و حرکت پر حکومت گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور شدت اختیار کرنے کی صورت میں فوری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT