Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں زلزلہ

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں زلزلہ

آکلینڈ۔14فبروری ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کو  5.8شدت کے ایک زلزلہ نے دہلادیا لیکن فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے یا بڑے پیمانے پر تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ تقریباً پانچ سال قبل ایک زلزلہ اس علاقہ میں آیا تھا جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا یہ مرکزی شہر بڑی حد تک تباہ ہوگیا تھا اور 185افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے خبر کے بموجب آج کا زلزلہ 17کلومیٹر مشرق میں نسبتاً کم گہرائی یعنی صرف 8کلومیٹر کی گہرائی میں مبدا سے آیا تھا ۔نیوزی لینڈ کے عہدیداروں نے سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT