Wednesday , April 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کے مظاہروں پر کوچ کو فخر

نیوزی لینڈ کے مظاہروں پر کوچ کو فخر

ہملٹن ۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کی شاندار کارکردگی پر فخر محسوس کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم نے وکٹوں اور حالات سے فائدہ اٹھاکر ذہانت سے بھر پور کرکٹ کھیلی۔ بعض اوقات حالات اور وکٹیں ساتھ نہیں دیتی ہیں لیکن اکثر یہی چاہتے ہیں کہ تیز اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے جو اچھی بات ہے اور وہ ذہین کرکٹ کھیلنے لگے ہیں جس پر اطمینا ن ہے۔

TOPPOPULARRECENT