Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کے گردوارہ میں ہندوستانی نژاد شخص کا کرپان سے حملہ

نیوزی لینڈ کے گردوارہ میں ہندوستانی نژاد شخص کا کرپان سے حملہ

آکلینڈ۔ 11؍جنوری (سید مجیب کی رپورٹ)۔ ایک ہندوستانی نژاد شخص نے مبینہ طور پر ایک کرپان سے ایک شخص پر حملہ کردیا جب کہ نیوزی لینڈ کے گردوارہ میں متاثرہ شخص سے اس کی تکرار ہوگئی تھی۔ پولیس نے توثیق کی کہ اوٹاہوہو گردوارہ آکلینڈ میں دو افراد کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔ حملہ آور شخص کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ وکی سنگھ گردوارہ میں ’اردا

آکلینڈ۔ 11؍جنوری (سید مجیب کی رپورٹ)۔ ایک ہندوستانی نژاد شخص نے مبینہ طور پر ایک کرپان سے ایک شخص پر حملہ کردیا جب کہ نیوزی لینڈ کے گردوارہ میں متاثرہ شخص سے اس کی تکرار ہوگئی تھی۔ پولیس نے توثیق کی کہ اوٹاہوہو گردوارہ آکلینڈ میں دو افراد کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔ حملہ آور شخص کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ وکی سنگھ گردوارہ میں ’ارداس‘ کررہا تھا۔ اس نے دو افراد کو چیختے چلاتے سنا اور وہ تیز رفتار سے عمارت کے عقبی حصہ میں پہنچ گیا۔ وہاں اسے ایک شخص زخمی دستیاب ہوا۔ اس کا چہرہ زخموں سے داغدار تھا اور خون بہہ رہا تھا۔ کسی نے کہا کہ دوسرے شخص نے اس شخص پر کرپان سے حملہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT