Tuesday , December 11 2018

نیوزی لینڈ کے 373ویسٹ انڈیز مشکل میں

ہیملٹن10دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اپنے چار اہم گیند بازوں کے دو دو وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن اتوار کو مہمان ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں اسٹمپس تک 215 رن پر آٹھ وکٹ حاصل کرلئے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے کل کے اسکور سات وکٹ پر 287 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 373 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔لیکن ویسٹ انڈیز نے بھی کھیل کے دوسرے دن اسٹمپ تک 215 رنز پر اپنے آٹھ وکٹ گنوا دیئے ہیں۔ریمن ریفر 22 اور میگئول کمنز 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز اب نیوزی لینڈ کے اسکور سے 158 رنز پیچھے ہے جبکہ اس کے دو وکٹ ہی باقی ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھویٹ نے 116 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66، وکٹ کیپر شین ڈورچ نے 45 گیندوں پر 35 اور شمرن ھٹمئیر نے 42 گیندوں پر 28 رنز بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT