Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ ۔پاکستان کے درمیان آج دوسرا ونڈے

نیوزی لینڈ ۔پاکستان کے درمیان آج دوسرا ونڈے

نیلسن ۔ 8 جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں شکست کو بھول کر پاکستانی ٹیم نیلسن میں میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لئے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس بھی کی۔ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ پہلے میچ میں شکست کی وجہ بنی اور ان خامیوں پر قابو پانے کے لئے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی۔دوسرے میچ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم کپتان سرفراز احمد کو سینئرز کھلاڑیوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔نیلسن کے سیکسٹن اوول گرانڈ میں اب تک کھیلے گئے 8 میچز میں سے 6 میچز ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی جب کہ نیوزی لینڈ اس گراؤنڈ میں 5 میں سے 4 میچز جیتنے میں کامیاب رہی اور ایک میچ میں اسے ناکامی کا سامنا رہا۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ڈیبیو کیا اور سوائے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ میچ کیاب تک تمام میچز میں پاکستانی ٹیم کو کامیابی ملی، اب تک فخر زمان کی رنز بنانے کی اوسط 53.55 رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT