Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ ونڈے سیریز مسابقتی ہوگی : ملر

نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ ونڈے سیریز مسابقتی ہوگی : ملر

جوہانسبرگ ۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے کہا ہیکہ ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو آسان حریف تصور نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ونڈے سیریز میں حریف ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیارہے اور کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اس سیریز کے

جوہانسبرگ ۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے کہا ہیکہ ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو آسان حریف تصور نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ونڈے سیریز میں حریف ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیارہے اور کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اس سیریز کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس کے گھریلو میدان پر شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ جارحانہ بیٹسمین نے مزید کہاکہ اس سیریز کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جن میں کامیابی اپنے نام کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی اس ونڈے سیریز سے ہمیں آئندہ برس منعقد شدنی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے نیوزی لینڈ کے موسمی حالات سے ہم آہنگی میں بھی بھر پور مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریزکی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا۔ سیریزکا پہلا مقابلہ 21 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 24 اکٹوبر جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT