Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی میں عصری ہیلمیٹ متعارف کرنے کا اعلان

نیوزی میں عصری ہیلمیٹ متعارف کرنے کا اعلان

آکلینڈ ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے پیشہ ور کرکٹ میں کھلاڑیوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ہیلمٹ آئندہ سیزن سے متعارف کروائی جائے گی تاہم انگلینڈ کے برعکس بیٹسمینوں کو ان ہیلمٹ کا استعمال بدستور اختیاری فیصلہ ہوگا۔ آئندہ چند ماہ میں کرکٹ نیوزی لینڈ کھیل میں نئے قوانین کے متعلق اعلان کرے گا۔ آسٹریلیائی آنجہانی کھلاڑی فلپ ہیوز کی باؤنسر سے موت کے بعد تقریباً ہر ملک میں ہیلمٹ کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔
کاکا زیادہ معاوضہ پانے والے
فٹ بالر بن گئے
نیویار ک۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے  اسٹرائیکر کاکا امریکہ میں میجر لیگ ساکر کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہیں اورلینڈو سٹی کلب کھیلنے کے عوض سات ملین ڈالرز سے زائد تنخواہ دے رہا ہے۔ زیادہ رقم پانے والے سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے فرینک لمپارڈ بھی شامل ہیں جنہیں نیو یارک سٹی کلب چھ ملین ڈالرز کی ادائیگی کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT