Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / نیوز چینلس پر پابندی، آزادی صحافت پر کنٹرول کی کوشش

نیوز چینلس پر پابندی، آزادی صحافت پر کنٹرول کی کوشش

حیدرآباد /17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ماؤسٹ کمیٹی نے دو تلگو نیوز چینل پر پابندی کو آزادی صحافت پر کنٹرول کی کوشش کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا۔ تلنگانہ ماؤسٹ کمیٹی کے ترجمان جگن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے تلگو نیوز چینل ٹی وی 9، اے بی این اور آندھرا جیوتی پر پابندی عائد کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پ

حیدرآباد /17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ماؤسٹ کمیٹی نے دو تلگو نیوز چینل پر پابندی کو آزادی صحافت پر کنٹرول کی کوشش کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا۔ تلنگانہ ماؤسٹ کمیٹی کے ترجمان جگن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے تلگو نیوز چینل ٹی وی 9، اے بی این اور آندھرا جیوتی پر پابندی عائد کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کے پیچھے چیف منسٹر تلنگانہ کا ہاتھ ہے، جو میڈیا کے خلاف غیر اخلاقی اور غیر ضروری ریمارکس کرتے ہوئے صحافت کی آزادی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا نے ہر محاذ پر اہم رول ادا کیا ہے، عوامی مسائل اور حکومت کی غفلت کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہا، لہذا اس پر پابندی اور کنٹرول کی کوشش غیر دانشمندی کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران دلت طبقہ کے قائد کو چیف منسٹر بنانے اور خود عہدوں سے دور رہنے کا اعلان کرنے والے سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد اپنے وعدوں سے منحرف ہوکر چیف منسٹر بن گئے، جب کہ انگشت ششم کی طرح ڈپٹی چیف منسٹر کا غیر اختیاری عہدہ دلت قائد کو سونپ کر دلتوں کا دل بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران کے چندر شیکھر راؤ نے نکسلائٹس کا ایجنڈا، ٹی آر ایس کا ایجنڈا ہونے کا اعلان کیا تھا، مگر اقتدار حاصل ہونے کے بعد نکسلائٹس کے صفائے اور انٹلیجنس چیف کے ذریعہ کاؤنٹر دل تیار کرکے تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT