Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ’’نیوٹن‘‘ایشیا پیسفک اسکرین ایوارڈ کیلئے نامزد

’’نیوٹن‘‘ایشیا پیسفک اسکرین ایوارڈ کیلئے نامزد

نئی دہلی13اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )مشہور اداکار راج کمار راؤکی فلم ’’نیوٹن ‘‘میں بہترین اداکاری کے لئے انہیں ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈکے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔آسکر ایوارڈ میں’ نیوٹن ‘بہترین بیرونی فلم زمرے میں نامزد ہونے کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈ کے بہترین اسکرین پلے زمرے میں بھی نامزد ہوئی ہے ۔راج کمار راؤ نے شائقین کو اس کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔انہوں نے ٹویٹ کیا’’میں بے حد خوش ہوں کہ فلم نیوٹن کو ایشیا پیسیفک اسکیرن ایوارڈمیں بہترین اسکرین پلے کے لئے نامزد کیاگیا ہے ‘‘۔فلم نیوٹن کی ہدایت کاری امت وی ایم اسرکر نے کی ہے اور ساتھ ہی وہ اس کے کورائٹر بھی تھے ،اسٹارس نیشنل ایوارڈ یافتہ راج کمار راؤ کے علاوہ اس فلم میں پنکج تریپاٹھی،انجلی پاٹل اور رگھوبیر یادو نے بھی اداکاری کی ہے ۔نیوٹن کے متعدد بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائے جانے کے بعد ایشیا پیسیفک ایوارڈ میں نامزد کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT