Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / نیوکلئیر معاہدہ سے امریکہ متوقع علیحدگی کا معاملہ : روحانی کی ٹرمپ کو بھیانک نتائج کی دھمکی

نیوکلئیر معاہدہ سے امریکہ متوقع علیحدگی کا معاملہ : روحانی کی ٹرمپ کو بھیانک نتائج کی دھمکی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ نیو کلیائی معاہدوں میں شامل رہیں ورنہ دوسری صورت میں انہیں بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

منگل کے روز ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست خطاب میں روحانی کا کہنا تھا کہ میں وہائٹ ہاؤس میں موجود شخصیات سے کہہ رہا ہوں کہ اگر انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا تو ایرانی حکومت پورے عزم سے کے ساتھ حرکت میں آئے گی۔

روحانی نے مزید کہا کہ اگر کسی نے معاہدہ سے روگردانی کی تو وہ جان لے کہ اسے بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر کے مغربی حلیفوں کی جانب سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے تاکہ وہ 2015ء میں ایران کے ساتھ طے پانے نیوکلیائی معاہدوں کو برقرار رکھیں ۔

اس سلسلہ میں فرانسیسی صدر میکروں ذاتی طور پر ٹرمپ پر زور دیں گے کہ وہ معاہدہ سے دست بردار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ ان کے یوروپی حلیفوں نے ۱۲ ؍ مئی تک اس معاہدہ میں خامیوں کی اصلاح نہ کی تو وہ امریکہ کی جانب سے تہران پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کردیں گے۔یہ موقف نیوکلیائی معاہدہ کی بقا کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT