Friday , December 15 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر تجربہ کے باوجود شمالی کوریا تکنیکی طور پر نااہل : امریکہ

نیوکلیئر تجربہ کے باوجود شمالی کوریا تکنیکی طور پر نااہل : امریکہ

واشنگٹن۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے سربراہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریانے 6 جنوری کو جو میزائل ٹسٹ کئے تھے، اس سے شمالی کوریا کی تکنیکی اہلیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے تاہم امریکہ اس کے باوجود بھی پیانگ یانگ کی ان سرگرمیوں پر نظر رکھ رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا شمالی کوریا، امریکہ تک رسائی حاصل کرنے والے تھرمو نیوکلیئر جنگی ساز و سامان کی تیاری کرتا ہے یا نہیں؟ وائس ایڈمرل جیمس سائرنگ نے سنٹر برائے اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ شمالی کوریا کے ذریعہ کئے گئے ٹسٹ کے باوجود اس کی تکنیکی صلاحیتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے، البتہ وہ جو کچھ بھی کررہا ہے، وہ تشویشناک اور اشتعال انگیز ہے جس پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

 

دلائی لاما علاج کیلئے امریکہ روانہ
واشنگٹن ؍ دھرم شالہ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما اپنی طبی جانچ کیلئے امریکہ پہنچ چکے ہیں جب کہ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی ہے کہ انہیں کسی بھی نوعیت کے صحت کے مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ امریکہ روانہ ہونے سے قبل انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے طبی چیک اَپ کیلئے مایو کلینک موقوعہ منی سوٹا روانہ ہورہے ہیں۔ گزشتہ 9 سال سے وہ اپنی طبی جانچ پڑتال وہیں کرواتے آرہے ہیں۔ 80 سالہ دلائی لاما نے کہا کہ ان کی داہنی آنکھ میں معمولی ورم آگیا ہے جس کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اگر صورتحال سنگین ہوئی تو ان کا علاج کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT