Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر جنگ کسی لمحے بھی چِھڑ سکتی ہے، پورا امریکہ زد میں

نیوکلیئر جنگ کسی لمحے بھی چِھڑ سکتی ہے، پورا امریکہ زد میں

ہتھیار اور میزائلس پر مذاکرات سے انکار ،شمالی کوریا کا انتباہ ، پابندی پرجاپان ۔امریکہ متفق

پیانگ یانگ ۔ 17اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کسی لمحے بھی چِھڑ سکتی ہے۔ پیونگ یانگ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اس کے خلاف اپنی ’’دشمنانہ‘‘ پالیسی کو تبدیل نہیں کیا تو وہ کسی طور اپنے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی طرف نہیں جائے گا۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیر کِم اِن ریونگ نے پیر کے روز جنرل اسمبلی میں ہتھیاروں سے متعلق امور کی کمیٹی کے سامنے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں صورت حال خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے اور ایٹمی جنگ کسی لمحے بھی چِھڑ سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکہ کی جانب سے معاندانہ پالیسی اور ایٹمی دھمکی مکمل طور پر ختم نہ ہوئی تو ہم اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے معاملے کو کسی صورت بھی مذاکرات کی میز پر نہیں رکھیں گے۔شمالی کوریا کے سفارت کار کے مطابق امریکہ کی پوری اراضی ہماری زد میں ہے۔ اگر امریکہ نے ہماری سرزمین کی ایک انچ پر بھی قبضہ کرنے کی جرأت کی تو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہماری شدید سزا سے نہیں بچ سکے گا۔جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے سلسلہ میں تعاون کیلئے امریکہ کے ساتھ متفق ہیں۔جاپان کے وزیر مالیات تارو آشو نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر ٹسٹ کے مسئلہ پر اس کے خلاف پابندی لگائے جانے کے سلسلہ میں رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر آشو جاپان کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں۔انہوں نے یہاں دو طرفہ اقتصادی مذاکرات کے دوسرے مرحلہ کے شروع ہونے سے قبل امریکی وزیر مالیات اسٹیون منچیون کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT