Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر سپلائر گروپ کا اجلاس غیر قانونی :چین

نیوکلیئر سپلائر گروپ کا اجلاس غیر قانونی :چین

بیجنگ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چینی وزارت خارجہ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کا 9 جون کو ہونے والا اجلاس غیر قانونی قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کا 9 جون کو ہونے والا اجلاس غیر سرکاری اور غیر قانونی منعقد ہوا تھاجس کی صدارت ارجنٹائن کے سفیر نے کی، اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا صرف ممبران سے رائے مانگی۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک بھی این ایس جی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، این ایس جی کی رکنیت سے متعلق رکن ممالک کا موقف منقسم تھا، این پی ٹی پردستخط نہ کر نے والے ممالک کی این ایس جی کی رکنیت پربات چیت ہوئی جبکہ این ایس جی میں نئی رکنیت سے متعلق بھرپور بحث ہونی چاہیے۔ رواں ماہ سئیول میں ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں ممبران کی رائے پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT