Friday , August 17 2018
Home / دنیا / نیوکلیئر سے پاک وطن کیلئے تائیوانیوں کا احتجاج

نیوکلیئر سے پاک وطن کیلئے تائیوانیوں کا احتجاج

تائپی۔11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تائیوان میں آج سینکڑوں افراد حکومت سے ایٹمی توانائی کا استعمال روک دینے کے عہد کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر جمع ہوگئے ۔ وہ پلے کارڈس لہرا رہے تھے جن پر نیوکلیئر صفر کردو اور نیوکلیئر ہتھیار ترک کردو ‘ تائیوان کو بچاؤ جیسے نعرے تحریر تھے ۔ احتجاجیوں نے صدارتی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جب کہ فوکو شیما تباہی کی سالگرہ کے موقع پر جاپانی کمپنی کے عہدیدار نیوکلیئر ری ایکٹر کے احیاء کیلئے تائیوان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ قائد اپوزیشن رکن پارلیمنٹ وانگ کو چانگ نے احتجاجی جلوس کی قیادت کی ۔

TOPPOPULARRECENT