Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / نیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی 1 میزائیل کا کامیاب تجربہ

نیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی 1 میزائیل کا کامیاب تجربہ

بالاسور۔6 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ہندوستان نے اپنے مختصر فاصلاتی نیوکلیئر صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائیل اگنی ۔ 1 کا اُڈیشہ کے ساحل سے آج کامیاب تجربہ کیا۔ یہ میزائیل 700 کیلومیٹر تک اپنے ہدف پر وار کرسکتا ہے ۔ اسٹراٹیجک فورسیس کمانڈر ( ایس ایف سی ) کی میقاتی تربیتی سرگرمیوں کے ایک حصہ کے طورپر زمین کی سطح سے سطح پر وار کرنے والا یہ میزائیل دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیا گیاہے ۔ دفاع کے ذرائع نے کہاکہ عصری ٹکنالوجی پر مبنی یہ میزائیل ڈاکٹر عبدالکلام آئی لینڈ پر مربوط تجرباتی رینج کے پیاڈ 4 پر موبائیل لاؤنچر سے صبح 8:30 بجے داغا گیا ۔ ذرائع نے اس تجربہ کو مکمل طورپر کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ کے دوران مشن کے تمام مقاصد کی تکمیل ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT