Thursday , December 13 2018

نیوکلیئر فیول کامپلیکس میں بم کی جھوٹی اطلاع

حیدرآباد۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوکلیئر فیول کامپلیکس (این ایف سی) کشائی گوڑہ کو آج ایک نامعلوم مکتوب وصول ہوا جس میں احاطہ میں بم رکھنے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کو فوری طلب کرتے ہوئے جامع تلاشی لی گئی لیکن ایسی کوئی شئے برآمد نہیں ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس (الوال ڈیویژن) سید رفیق نے بتایا کہ لیٹر  تلگو زبان میں 11 مارچ کو تحریر کیا گیا اور آج این ایف سی کو موصول ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT