Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر مخالف مہم چلانے والی تنظیم کو امن کا نوبل انعام

نیوکلیئر مخالف مہم چلانے والی تنظیم کو امن کا نوبل انعام

اوسلو۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امن کا نوبل انعام آج نیوکلیئر ہتھیاروں کو دنیا سے نیست و نابود کرنے ایک مہم چلانے والی تنظیم کو عطا کیا گیا جس نے ایک بین الاقوامی معاہدہ کی بنیاد پر یہ مہم چلائی تھی۔ جنیوا سے تعلق رکھنے والی اس تنظیم  نے 1.1 ملین ڈالرس کا نوبل انعام جیتا۔ اس مہم کے ذریعہ دنیا کے چند بڑے اور اہم ممالک سے یہ خواہش کی گئی تھی کہ وہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال کی روک تھام کیلئے عزم کریں گے اور یہ کوشش کریں گے کہ دنیا نیوکلیئر ہتھیاروں سے پاک ہوجائے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والی نوبل کمیٹی کی خاتون صدرنشین بیریت رائبس اینڈرسن نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT