Friday , January 19 2018
Home / عرب دنیا / نیوکلیئر معاملت کیلئے ایران بھرپور سعی کریگا : روحانی

نیوکلیئر معاملت کیلئے ایران بھرپور سعی کریگا : روحانی

انقرہ ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے آج کہا کہ تحدیدات سے دوچار ان کا ملک اپنے دیرینہ نیوکلیئر تنازعہ کے بارے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی معاملت طئے کرلینے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ روحانی نے انقرہ میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی بہترین سعی کرتے ہوئے P5+1 کے ساتھ قطعی معاملت طئے کرے گا ۔ ان کے ریمارکس ایسے وقت سامنے آئے ہیں جبکہ تہران اور واشنگٹن نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں جس کے تعلق سے مغرب کو فوجی مقاصد ہونے کا شبہ ہے، جنیوا میں دوسرے روز کی بات چیت شروع کی ہے۔ روحانی نے کہا کہ ایران نیوکلیئر تنازعہ کے ساتھ ساتھ مغرب کی عائد کردہ غیرمنصفانہ تحدیدات کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT