Monday , June 25 2018
Home / دنیا / نیوکلیئر معاہدہ میں ایران کو جھکایا نہیں جاسکتا

نیوکلیئر معاہدہ میں ایران کو جھکایا نہیں جاسکتا

تہران۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے عظیم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج کہا کہ ایران کے مذاکرات کاروں کی ٹیم عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی بھی نیوکلیئر معاہدہ میں ایران کو جھکنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ریپبلکن سنیٹرس کی جانب سے ایران کو روانہ کردہ کھلے مکتوب کے سامنے آنے کے بعد خامنہ ای نے ایران کی اعلیٰ ترین ماہرین کی کمیٹی کے سامنے حا

تہران۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے عظیم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج کہا کہ ایران کے مذاکرات کاروں کی ٹیم عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی بھی نیوکلیئر معاہدہ میں ایران کو جھکنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ریپبلکن سنیٹرس کی جانب سے ایران کو روانہ کردہ کھلے مکتوب کے سامنے آنے کے بعد خامنہ ای نے ایران کی اعلیٰ ترین ماہرین کی کمیٹی کے سامنے حاضر ہوتے ہوئے ایران مذاکرات کاروں کی ٹیم کی ستائش کی کہ اس نے عالمی طاقتوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں۔ صدر حسن روحانی کو نیوکلیئر مذاکرات کاروں کی ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی قیادت حقیقت میں سچی قیادت ہے۔ وہ سخت محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے رہنما ہیں۔ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے عہدیدار جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا ہے۔ امریکیوں نے جو مکتوب کو منکشف کیا ہے اس کے بعد ایران کے مذاکرات کار اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھ گئے ہوں گے۔ منگل کے دن وزیرخارجہ ایران نے ماہرین کی کمیٹی سے کہا تھا کہ اس مکتوب سے تہران کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

TOPPOPULARRECENT