Friday , November 24 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر معاہدہ کو مسترد کردینے ایران کے سخت گیر قائدین کا زور

نیوکلیئر معاہدہ کو مسترد کردینے ایران کے سخت گیر قائدین کا زور

تہران۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ تقریباً 50 سخت گیر ایرانی قائدین، طلباء برادری اور کارکنوں نے ایک ریالی نکالی اور پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ گزشعتہ ماہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کو مسترد کردے۔ آج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاجیوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈس لے کر نعرے لگائے۔ اس معاہدہ کو ہماری قوم کے لئے ناانصافی قرار دیا۔ قانون داں زہرہ  طیب زادے نے احتجاجی ہجوم سے خطاب کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ ’’سرخ لکیریں‘‘ عبور کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ نے ایران کے یورینیم تابکاری پروگرام پر اپنا تسلط پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT