Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / نیوکلیئر معاہدہ: یوروپی کمپنیوں پر پابندیوں کا خطرہ

نیوکلیئر معاہدہ: یوروپی کمپنیوں پر پابندیوں کا خطرہ

واشنگٹن، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران نیوکلیئر معاہدے سے ہٹنے کے بعد اب ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یوروپی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ۔امریکہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کل کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یوروپی کمپنیوں پر پابندیاں لگائے ۔مسٹر بولٹن نے امریکی نیوز چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بات کہی۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملک ایران کے ساتھ نیا نیوکلیئر معاہدہ کر سکیں گے ۔قابل غور ہے کہ امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کے بعد بھی دیگر یوروپی ممالک اب بھی معاہدے کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ امریکہ کے ایران نیوکلیئر معاہدے سے ہٹنے کے باوجود چین، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی اور ایران اب بھی اس معاہدے کے ساتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT