Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / نیوکلیئر معاہدے کیلئے وقت ناکافی ہوا : ایران

نیوکلیئر معاہدے کیلئے وقت ناکافی ہوا : ایران

تہران۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ویانا میں جوہری مسئلہ پر سمجھوتے کے بارے میں کافی وقت نہ ملنے کی وجہ سے اتفاق نہیں کیا جاسکا۔ ایران اثباتی موقف رکھتا ہے، اس کو یقین ہے کہ حتمی معاہدہ بہت جلد کیا جا سکے گا۔دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور چھہ فریقی مصالحت کار

تہران۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ویانا میں جوہری مسئلہ پر سمجھوتے کے بارے میں کافی وقت نہ ملنے کی وجہ سے اتفاق نہیں کیا جاسکا۔ ایران اثباتی موقف رکھتا ہے، اس کو یقین ہے کہ حتمی معاہدہ بہت جلد کیا جا سکے گا۔دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور چھہ فریقی مصالحت کار وقت ضائع کئے بغیر مذاکرات جاری رکھیں گے۔ ویانا مذاکرات میں کچھ نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر ماہرین کو غور کرنا ہوگا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے مطابق چین کچھ تجاویز تیار کر چکا ہے، ایران بھی نئی تجاویز پیش کر چکا ہے۔ ظریف نے بتایا کہ ویانا مذاکرات میں طئے ہوا کہ 2013 ء میں منظور کردہ سمجھوتے کی مدت میں اضافہ کیا جائے تاکہ جوہری مسئلہ کے بارے میں حتمی معاہدہ طئے کیا جاسکے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے مطابق ہر ماہ ایران کے ستر کروڑ منجمد کردہ اثاثے پابندی سے آزاد کئے جائیں گے اورمذاکراتی عمل اگلے سال ماہ جولائی تک جاری رکھا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT