Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / نیوکلیئر معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے ایران کو ٹرمپ کا انتباہ

نیوکلیئر معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے ایران کو ٹرمپ کا انتباہ

 

ینگسٹاؤن، اوہائیو۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیوکلیئرمعاہدے کی شرائط کی پابندی نہیں کی گئی تو اسے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ٹرمپ نے اوہائیوکے ینگسٹاؤ ن میں کل ایک ریالی میں کہا کہ دنیا کی سوپر پاور ممالک کے ساتھ ہونے والے نیوکلیئرمعاہدے کی شرائط پر ایران کو عمل کرنا لازمی ہے ۔ ایران کو اپنی دانست اور اپنے حساب سے معاہدہ کا مطلب نکالنے کا حق نہیں ۔ڈونالڈ ٹرمپ میں ریالی سے اپنے خطاب کے بڑے حصے میں صرف ایران سے متعلق گفتگو کرتے رہے ۔ انہوں نے یہ کہہ کر درپردہ ایران کو دھمکی بھی دے ڈالی کہ اسے نیوکلیائی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہی ہوگا، ورنہ وہ بڑی مصیبت جھیلنے کے لئے تیار رہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے ،جب ایک ہفتہ قبل ہی انہوں نے 2015 میں ڈیموکریٹک صدر بارک اوباما کی قیادت میں ہوئے نیوکلیئر معاہدے پر عمل کے حوالے سے ایران کی مثبت کارروائی کی بات کہی تھی۔ انہوں نے ہزار وں حامیوں کے سامنے یہ واضح کیا کہ ایران کے بارے میں اب بھی انہیں انتہائی تشویش ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے گزشتہ ہفتہ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاقائی کشیدگی اور تہران میں حالیہ بیالیسٹک میزائل کے تجربے کے پیش نظر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تیاری چل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT