Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر ٹسٹ جاری رہے گا : شمالی کوریا

نیوکلیئر ٹسٹ جاری رہے گا : شمالی کوریا

ماسکو۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اپنی حفاظت کیلئے وہ اپنے نیوکلیئر ٹسٹ پروگرام کو جاری رکھے گا۔روسی خبررساں ایجنسی ’ریا‘نے شمالی کوریائی وزارت کے ایک سفارتکار نام یوک سین کے حوالہ سے کل کہا کہ شمالی کوریا اپنی حفاظت کیلئے نیوکلیائی تجربہ جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے لوگوں کو مسلسل یقین دلایا جارہاہے کہ نیوکلیئر ہتھیار بنانا ہی صحیح متبادل ہے ۔امریکہ کے نیوکلیئر خطرے سے نمٹنے کیلئے تجربہ کیا جانا ضروری ہے ۔قابل غور ہے اقوام متحدہ کی پابندی کے باوجود شمالی کوریا لگاتار نیوکلیئر تجربہ کررہاہے ۔اس دوران شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں تلخی بڑھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT