Monday , September 24 2018
Home / دنیا / نیوکلیئر پلانٹ پر سبوتاج کی کوشش ناکام بنانے ایران کا دعویٰ

نیوکلیئر پلانٹ پر سبوتاج کی کوشش ناکام بنانے ایران کا دعویٰ

تہران ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دانستہ طورپر پُرنقص اور ناکارہ پمپس فروحت کئے گئے تھے لیکن سائنسدانوں نے ان پمپس کو نیوکلیئر پلانٹ میں نصب کرنے سے قبل خامیوں اور نقائص کا پتہ چلالیا۔ ایرانی ایٹمی توانائی ادارہ میں نیوکلیئر سکیورٹی کے انچارج اصغر زریان نے سرکاری ٹیلی

تہران ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دانستہ طورپر پُرنقص اور ناکارہ پمپس فروحت کئے گئے تھے لیکن سائنسدانوں نے ان پمپس کو نیوکلیئر پلانٹ میں نصب کرنے سے قبل خامیوں اور نقائص کا پتہ چلالیا۔ ایرانی ایٹمی توانائی ادارہ میں نیوکلیئر سکیورٹی کے انچارج اصغر زریان نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے تبصروں میں یہ ریمارکس کئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مغربی جاسوس اداروں کے ایجنٹوں نے ان پمپوں میں توڑ جوڑ کیا تھا۔ زریان نے کہاکہ پمپس فرخت کرنے والا کنٹراکٹر ان خامیوں سے لاعلم تھا ۔ تاہم انھوں نے کنٹراکٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ اصغر زریان نے اواخر ہفتہ دعویٰ کیا تھاکہ ایرانی حکام نے درک میں واقع بھاری پانی کے نیوکلیئر ری ایکٹر میں سبوتاج کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے ۔ تاہم انھوں نے تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا تھا ۔ تہران نے کہا کہ اس قسم کے حملے سبوتاج کی منظم مہم کا ایک حصہ ہیں۔

ابو غیث کا 9/11 حملوں میں
کوئی رول نہیں: خالد شیخ
نیویارک ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 11 ستمبر کے حملوں کے سرغنہ خالد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے ترجمان ابوغیث کا ایسی کارروائیوں میں کوئی کردار نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں دئیے گئے تحریری بیان میں خالد شیخ نے بتایا کہ کویتی عالم اور اسامہ بن لادن کے داماد ابو غیث فن خطابت کے ماہر ہیں، اس لئے انہیں القاعدہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم 9/11 حملوں سمیت کسی بھی کارروائی کی منصوبہ بندی میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ان کی تیار کردہ ویڈیو افغانستان و دیگر ممالک میں القاعدہ جنگجوئوں کی تربیت کیلئے استعمال کی جاتی تھی اور وہ ویڈیو کے ذریعے ان کی صرف جہادی تربیت کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT