Friday , December 15 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر ہتھیاروں کو ممنوع قرار دینے 51 ممالک تیار

نیوکلیئر ہتھیاروں کو ممنوع قرار دینے 51 ممالک تیار

اقوام متحدہ ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے نیوکلیئر بحران میں شدت پیدا ہونے کے ساتھ ہی 51 ممالک نے آج اقوام متحدہ کی جانب سے تیار کردہ نیوکلیئر ہتھیاروں کو ممنوعہ قرار دینے معاہدہ پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کی امریکہ اور دیگر نیوکلیئر طاقتوں نے مخالفت کی ہے۔ اس معاہدہ کو جولائی میں اقوام متحدہ کے 122 ممالک نے قوبل کیا تھا۔ آسٹریلیا ، برازیل، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی زیرقیادت مذاکرات کے باعث اس معاہدہ کو قطعیت دی گئی تھی۔ 9 ممالک نے جو نیوکلیئر ہتھیار رکھتے ہیں ان میں امریکہ، روس، برطانیہ، چین، فرانس، ہندوستان، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل شامل ہیں، اس مذاکرات میں شامل تھے۔ ناٹو نے اس معاہدہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اختلافات پیدا کرنے کیلئے جوابی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں ساری دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے لیکن امریکہ کے بشمول نیوکلیئر طاقتیں منقسم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT