Monday , November 20 2017
Home / دنیا / نیوکلیئر ہتھیار تیار رکھے جائیں : کم جونگ ان

نیوکلیئر ہتھیار تیار رکھے جائیں : کم جونگ ان

سیول ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے نیوکلیئر ہتھیاروں کو کسی بھی وقت استعمال کرنے کے لیے تیار رکھنا چاہئے۔ کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق انھوں نے اپنے فوجی کمانڈروں سے کہا ہے کہ پہلے ہی حملہ کرنے کے لیے تیار رہنے کی غرض سے ملک کی افواج کی پوزیشن پر از سر نو غور و خوض کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں ہمیشہ اپنے نیوکلیئر ہتھیار فائر کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔‘ ایک فوجی مشق کے دوران بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دشمن شمالی کوریا کے وجود کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ایک ایسے مشکل وقت جب امریکی دوسرے ممالک اور لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کی بات کہہ رہے ہیں اپنی خود مختاری اور جینے کے حق کے دفاع کے لیے اپنے پاس نیوکلیئر طاقت کو بڑھانا ہی ایک واحد راستہ ہے۔‘ شمالی کوریا کی طرف سے اس طرح کے بیانات کو ئی غیر معمولی بات نہیں ہے

اور ماہرین کو اس بات پر شکوک و شبہات ہیں کہ شمالی کوریا کے پاس اس طرح کے جوہری ہتھیار ہیں جن کا وہ استعمال کر سکے لیکن مبصرین نیوکلیئر کے مطابق وہ ایسے ہتھیاروں کے حصول کے لیے ضرور کوشاں ہے۔ ادھر امریکہ نے بھی کم جونگ ان کے بیانات پر اپنے رد عمل میں اسے عالمی اداروں کی پاسداری کرنے کی نصیحت کی۔ پینٹاگون کے ترجمان کمانڈر بل اربن نے کہا ’ہم شمالی کوریا سے ایسے اشتعال انگیز کاموں سے باز رہنے کو کہتے ہیں جس سے علاقے میں تناؤ میں مزید اضافہ نہ ہو اور اس کے بجائے اسے وہ کرنا چاہیے جو عالمی اداروں کی طرف کہا گیا ہے۔‘ شمالی کوریا کے جانب سے اس طرح کا رد عمل اقوام متحدہ کی جانب اس پر عائد کی گئی پابندیوں کے سبب ہورہا ہے۔ حال ہی میں شمالی کوریا نے نیوکلیئر تجربہ کیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کاؤنسل نے اتفاق رائے اس پر سخت نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ جمعرات کو شمالی کوریا نے اسی کے رد عمل میں سمندر میں کچھ میزائل بھی داغے تھے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے اس نے چھ بار فائر کیا جس کے لیے اس نے یا تو راکیٹ یا پھر گائیڈید میزائل استعمال کیے تھے۔ شمالی کوریا نے گذشتہ جنوری میں نیوکلیئر تجربہ کیا تھا جس کے جواب میں اس پر نئی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT