نیوکلیئر ہتھیار شب برأت میں آتشبازی کیلئے نہیں بنائے گئے : مشرف

اسلام آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے آج ہندوستان پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار ملک کے دفاع کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ تقریبات میں آتشبازی کے لئے نہیں۔ یاد رہیکہ مشرف نے پاکستان پر 1999ء سے 2008 تک حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان منصوبہ بند طریقہ سے پاکستان

اسلام آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے آج ہندوستان پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار ملک کے دفاع کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ تقریبات میں آتشبازی کے لئے نہیں۔ یاد رہیکہ مشرف نے پاکستان پر 1999ء سے 2008 تک حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان منصوبہ بند طریقہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتا جارہا ہے جس کا واحد مقصد پاکستانی نیوکلیئر توانائی کے حامل ملک کے موقف سے محروم کردینے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نیوکلیئر توانائی کا استعمال کرنا نہیں چاہتے تاہم اگر ملک کی بقاء کو خطرہ لاحق ہوا تو پھر نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال کس کے خلاف کیا جائے گا؟ مشرف نے کہا کہ چودھری شجاعت کے انداز میں اگر بات کہوں تو یوں کہنا پڑے گا کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری شب برأت کے موقع پر آتشبازی کیلئے نہیں کی گئی ہے۔ لہٰذا پاکستان پر حملہ کرنے کی بات نہ سوچیں۔ ہمیں چیلنج نہ کریں کیونکہ پاکستان کوئی چھوٹا موٹا ملک نہیں ہے۔ ہم نیوکلیئر توانائی کے حامل ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ہندوستان نے جو منصوبہ بند حکمت عملی اپنا رکھی ہے، ہم اسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ یاد رہیکہ ہندوستان نے حالیہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنی سرحدوں سے تجاوز بھی کرسکتا ہے جو یقینا پاکستان کیلئے ایک انتباہ تھا۔ 71 سالہ مشرف نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بھی کہا ہیکہ وہ ہندوستان کی جانب سے دیئے جانے والے انتباہ کا سخت نوٹ لیں۔ ہندوستانی فوج نے آج مائنمار میں داخل ہوکر کئی ناگاشورش پسندوں کو ہلاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT