Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / نیوکلیر صلاحیت کے حامل اگنی II میزائیل کا کامیاب تجربہ

نیوکلیر صلاحیت کے حامل اگنی II میزائیل کا کامیاب تجربہ

بالاسور 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دفاع کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اڈیشہ کے ساحل پر عبدالکلام آئیلینڈ سے نیوکلیر صلاحیت کے حامل وسط فاصلاتی اگنی II میزائیل کا آج کامیاب تجربہ کیا۔ یہ میزائیل 2000 کیلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف پر وار کرسکتا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ زمین کی سطح سے سطح پر وار کرنے والے اس میزائیل کا مربوط تجرباتی رینج کے لاؤنچ کامپلکس ۔ 4 پر ایک موبائیل لاؤنچر کے ذریعہ کیا گیا۔ وسط فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائیل (آئی آر بی ایم) کو پہلے ہی فوجی خدمات میں شامل کیا جاچکا ہے۔ فوج کی حکمت عملی فورسیس کمانڈ (ایس ایف سی) نے ادارہ برائے دفاعی تحقیق و ترقی (ڈی آر ڈی او) کی طرف سے فراہم کردہ نقل و حرکت کی اعانت سے آج کا یہ تجربہ کیا۔ 20 میٹر طویل اگنی II بیلسٹک میزائیل 17 ٹن وزنی ہے جو 2000 کیلو میٹر کے فاصلے تک 1000 کیلو وزنی پے لوڈ لیجاسکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے ایک سائنسداں نے کہاکہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا یہ غیر معمولی میزائیل حملہ کو روکنے کی حکمت کے لئے استعمال کئے جانے والے حکمت عملی کے اسلحہ میں پہلے ہی شامل کیا جاچکا ہے اور مسلح افواج کی طرف سے تربیتی مشق کے طور پر آج داغا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT