نیوکلیر معاملہ پر 24نومبر تک معاملت ہوجائیگی : روحانی

تہران۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں سے ایٹمی معاملے پر 24 نومبر تک معاملت ہوجائے گی۔سرکاری ٹی وی پر ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ اگر مغربی طاقتوں سے کوئی جامع معاملت نہ ہوئی تو بھی دونوں میں سے کوئی بھی فریق پیچھے نہیں ہٹے گااور مذاکرات جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے 24 نومبر کی حتمی تاری

تہران۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں سے ایٹمی معاملے پر 24 نومبر تک معاملت ہوجائے گی۔سرکاری ٹی وی پر ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ اگر مغربی طاقتوں سے کوئی جامع معاملت نہ ہوئی تو بھی دونوں میں سے کوئی بھی فریق پیچھے نہیں ہٹے گااور مذاکرات جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے 24 نومبر کی حتمی تاریخ طے کی گئی تھی اور ہماری بھی خواہش ہے کہ معاملہ آئندہ 40روز میں طے ہوجائے ۔ تاہم اگر تمام مسائل حل نہ ہوسکے تو بھی دونوں فریق مسئلے کا کوئی اور حل تلاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کیا ہے اور اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ معاملے کو مذاکرات کے ذریعے اس طرح حل کیا جائے جو فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ روحانی نے کہا کہ ایٹمی معاملے پر اپنے مؤقف سے اب پیچھے نہیں ہٹا نہیں جاسکتا، دنیا بھی اب ان مذاکرات سے تھک گئی اور معاملے کا حل چاہتی ہے، لہٰذا ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایٹمی معاملے کا تصفیہ یقینی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT