Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا میں تقررات

نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا میں تقررات

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ کی جانب سے تقررات کے لیے اعلامیہ کے مطابق 88 اسٹائفنڈ ری ٹرینیز کی جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔ جائیداد کے اعتبار سے اسٹائیفنڈری ٹرینیز / سائنٹیفک اسسٹنٹ ہیں اور شعبہ جات کے اعتبار سے میکانیکل 9 ، الیکٹریکل 7 ، الیکٹرانکس 1 ، آپریٹرس 14 ، سئنٹنر ( الیکٹریشن 10 ، انسٹرومنٹیشن 8 ، فٹر 31 ، الکٹرانکس 6 ، مشنسٹ 2 ) ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے انجینئرنگ کے شعبہ میں 60 فیصد نمبرات سے ڈپلوما کامیاب اور آپریٹرس کے لیے 50 فیصد نمبرات سے انٹر کامیاب امیدوار اہل ہوں گے جب کہ مئنٹنرس کے لیے متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب ہونا ہے اور انجینئرنگ شعبہ جات کو 35,400 روپئے آپریٹرس و مئنٹنرس کو 21,700 روپئے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی ۔ درخواستیں آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 12-11-18 ہے ۔ ویب سائٹ npcil.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT