Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / نیوکلیر پاور کارپوریشن میں تقررات ، درخواستوں کی طلبی

نیوکلیر پاور کارپوریشن میں تقررات ، درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ ( ین پی سی آئی ایل ) میں مخلوعہ اسٹائی فنڈ ری ٹرینی / ٹکنیشن جائیدادوں کی بھرتی ( تالاپور مہاراشٹرا ) کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ین پی سی آئی ایل ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی کے تحت کارکرد ادارہ ہے جو 17 ستمبر 1987 کو قائم کیا گیا جس میں اسٹائی فنڈ ری ٹرینی / ٹکنیشن کی جملہ 56 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ شعبہ جات کے لحاظ سے سائنٹیفک اسسٹنٹ ( کیٹگری 1 ) ۔ 5 ہیں کسی بھی مسلمہ بورڈ یا ادارے سے مکانیکل ، الیکٹریکل انجینئرنگ میں 3 سالہ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ۔ سائنٹفک اسسٹنٹ ( کیٹگری 1 ۔ ایچ پی یونٹ ) 1 ہے کسی مسلمہ یونیورسٹی سے بی ایس سی کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ سائنٹفک اسسٹنٹ ( کیٹگری 2 ) 50 جائیدادیں ( جنرل 25 ) او بی سی 25 ) ہیں کسی بھی مسلمہ بورڈ یا ادارے سے ایس ایس سی کے ساتھ متعلقہ شعبہ میں آئی ٹی آئی ٹریڈ ( فٹر ، الیکٹریشن ، الیکٹرانکس ، انسٹرومنٹیشن ، میکانک کارپینٹر ، میسن ، پلمبر ، ٹرنر ، ملر ) میں کامیاب دسویں جماعت کے مساوی سائنس ، میاتھمیٹکس اور انگریزی مادوں میں تعلیم یافتہ ہوں اور ادارے کے اصول و ضوابط کے مطابق جسمانی خد و خال 160 سنٹی میٹر لمبائی 45.50 کے جی وزن ہو اور امیدوار کی عمر 25 اکٹوبر 2017 تک 24-18 برس کے اندر ہو جب کہ اسٹائی فنڈ ری ٹرینی ٹکنیشن امیدوار کی عمر 25-18 برس کے اندر ہو ۔ اسٹائی فنڈ دیڑھ سالہ مدت تک 9,300 ( کیٹگری 1 ) پہلے سال 6200 ۔ دوسرے سال 7200 ، دوران تربیت ادا کئے جائیں گے ۔ کامیابی کے ساتھ تربیت کی تکمیل کے بعد 35,400 روپئے ( ٹکنیشن کو 21700 ) علاوہ ازیں ڈی اے ، سی ڈی اے میڈیکل اور دیگر سہولیات ہوں گی اور پروبیشنری مدت دو سالہ ہوگی ۔ انتخاب پریمنری ، مین تحریری و تقریری امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن میں نمونہ فارم کی خانہ پری کے علاوہ دستخط ، فوٹو اپ لوڈ کرنا ہوگا اور زیر استعمال ای میل آئی ڈی ، سیل فون نمبر بھی درج کرنا ہوگا ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 25 اکٹوبر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ npcilcareers.co.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT