Friday , September 21 2018
Home / دنیا / نیویارک میں بھی سفید فام پولیس ملازم قتل کیس میں بری

نیویارک میں بھی سفید فام پولیس ملازم قتل کیس میں بری

نیویارک ۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست میزوری کے بعد اب نیویارک میں بھی ایک سفید فام پولیس اہلکار کو قتل کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 17 جولائی کو نیویارک کے اسٹیٹن آئی لینڈ میں 43 سالہ سیاہ فام ایرک گارنر اس وقت چل بسا، جب

نیویارک ۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست میزوری کے بعد اب نیویارک میں بھی ایک سفید فام پولیس اہلکار کو قتل کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 17 جولائی کو نیویارک کے اسٹیٹن آئی لینڈ میں 43 سالہ سیاہ فام ایرک گارنر اس وقت چل بسا، جب ایک پولیس افسر نے اسے قابو کرنے کیلئے گردن سے دبوچا۔ گارنر کا کیس لڑنے والے اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ گرینڈ جیوری نے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔گرفتاری کے وقت گارنر غیر مسلح تھا۔ تاہم میڈیکل آفیسر نے گارنر کی موت کو قتل قرار نہیں دیا تھا۔ایرک کی ہلاکت کے بعد نیویارک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے تھے اور پولیس افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیویارک پولیس کے ضابطے میں کسی بھی شخص کو گردن سے دبوچنے کی ممانعت ہے۔ ادھر گرینڈ جیوری کے فیصلے کے بعد صدر اوباما نے کہا کہ لوگوں کا پولیس پر سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے اور انہیں اس بات کا یقین نہیں کہ ان کے ساتھ منصفانہ برتائو کیا جارہا ہے۔ ہوسکتا ہے کچھ کیسوں میں یہ غلط فہمی ہو، لیکن کچھ کیسوں میں یہ حقیقت بھی ہوسکتا ہے۔ ’’ہمیں اسے قومی مسئلے کے طور پر دیکھنا چاہئے، نہ کہ یہ کسی کالے یا برائون رنگ کے آدمی کا مسئلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT