Wednesday , April 25 2018
Home / دنیا / نیویارک میں داعش کے ایک حامی کو 18 سال قید کی سزا

نیویارک میں داعش کے ایک حامی کو 18 سال قید کی سزا

نیویارک ۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نیویارک کی ایک عدالت نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کی حمایت کرنے کے مجرم قرار دیئے گئے ایک شخص کو 18 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ وفاقی پراسکیوٹر کے ایک ترجمان جان مارجولی کے مطابق بروکلین میں امریکی ڈسٹرکٹ جج مارگو براڈی نے عمر صالح (22) کو کل 18 سال قیدکی سزا سنائی ہے ۔ عمر صالح پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کی حمایت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور حال ہی میں اس کا قصور ثابت ہوا ہے ۔ صالح کے وکیل دیبورا کولسن کی جانب سے اس معاملے میں کوئی فوری رد عمل نہیں آیا ہے ۔ صالح نے سماعت کے دوران اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2015 میں نیو جرسی کے باشندے نادر سادہ کو سفر کرنے میں مدد کی تھی، جس کو دولت اسلامیہ کو مدد پہنچانے کے معاملے میں پہلے ہی مجرم قرار دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT