نیویارک میں دوپاکستانی بھائیوں کو سزا

نیویارک۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں دوپاکستانی بھائیوں کو دہشت گردی کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی۔ دونوں پر نیویارک میں بم دھماکے کی سازش کا الزام تھا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 22سالہ رئیس قاضی اور 32سالہ شہریار قاضی پاکستانی نڑاد امریکی ہیں۔ رئیس قاضی کو 35سال اور شہریار کو 20سال قید کی سزا سنائی گئی، دونوں بھائیوں پ

نیویارک۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں دوپاکستانی بھائیوں کو دہشت گردی کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی۔ دونوں پر نیویارک میں بم دھماکے کی سازش کا الزام تھا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 22سالہ رئیس قاضی اور 32سالہ شہریار قاضی پاکستانی نڑاد امریکی ہیں۔ رئیس قاضی کو 35سال اور شہریار کو 20سال قید کی سزا سنائی گئی، دونوں بھائیوں پر نیویارک میں بم دھماکے کی سازش کا الزام تھا۔ انہوں نے پچھلے مارچ میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔ دونوں بھائیوں پر حراست میں لئے جانے کے دوران دووفاقی ملازمین پر حملے کا بھی الزام ہے۔ رئیس قاضی نے نیویارک میں حملے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس نے کرسمس ٹری لائٹس کی مدد سے بم بنانے کے لیے القاعدہ کے آن لاین انگریزی میگزین سے مشورہ کیا تھا۔ رئیس نومبر2012 میں نیویارک گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT