Monday , June 25 2018
Home / دنیا / نیویارک میں ٹرین ۔ کار تصادم ، 7 ہلاک

نیویارک میں ٹرین ۔ کار تصادم ، 7 ہلاک

نیویارک۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے مضافاتی علاقہ میں ایک ٹرین نے ریل پٹری سے گزرنے والی ایک کار کو زبردست ٹکر دے دی جس میں کم و بیش7 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹرین کی ایک بوگی بھی شعلہ پوش ہوگئی۔ میان ہٹن کے مصروف ترین سنٹرل اسٹیشن سے ٹرین شام کے 5:45 بجے روانہ ہوئی تھی ل

نیویارک۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے مضافاتی علاقہ میں ایک ٹرین نے ریل پٹری سے گزرنے والی ایک کار کو زبردست ٹکر دے دی جس میں کم و بیش7 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹرین کی ایک بوگی بھی شعلہ پوش ہوگئی۔ میان ہٹن کے مصروف ترین سنٹرل اسٹیشن سے ٹرین شام کے 5:45 بجے روانہ ہوئی تھی لیکن مضافاتی علاقہ والہیلا پہنچنے پر ٹرین ایک کار سے ٹکرا گئی۔ دریں اثناء میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھاریٹی (MTA) نے بتایا کہ ریلوے کراسنگ پر جس وقت کار پہنچی تو اتفاق سے کراسنگ کا گیٹ ٹوٹ کر کار کی چھت پر گر گیا جس کی وجہ سے کار کو روکنا پڑا تاہم بدقسمتی سے وہ پٹریوں کے درمیان روک دی گئی اور اسی وقت ٹرین وہاں پہنچ گئی۔ کار ڈرائیور جو ایک خاتون تھی، یہ دیکھنے کے لئے کہ آخر ماجرا کیا ہے، کار سے اُتر کر پچھلی جانب پہنچی اور دوبارہ جب ڈرائیونگ سیٹ پر پہنچی اس وقت ٹرین وہاں پہنچ چکی تھی جس سے خاتون کے چیتھڑے اُڑ گئے جبکہ ٹرین کے 6 مسافرین بھی بوگی کے شعلہ پوش ہونے سے ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT