Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / نیویارک کو داعش سے کوئی خطرہ نہیں : میئر

نیویارک کو داعش سے کوئی خطرہ نہیں : میئر

نیویارک ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک ویڈیو کے بارے میں اسے اچھی طرح معلوم ہے جس میں نیویارک کے مشہور مقام ٹائمز اسکوائر کی امیجس بتائی گئی ہیں۔ نیویارک پولیس نے البتہ یہ وضاحت بھی کردی کہ شہر کو ویڈیو کی اجرائی سے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ محکمہ پولیس کے مطابق بعض ویڈیو فوٹیجس پرانے ہیں تاہم ویڈیو میں جاری کئے گئے پیغام کو بار بار دہراتے ہوئے یہ بتایا گیا ہیکہ نیویارک شہر کو بھی دہشت گردوں سے خطرہ ہے اور وہ ان کے نشانہ پر ہے۔ محکمہ پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس ایف بی آئی اور انٹلیجنس کے ساتھ مل کر صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسی دوران ڈیموکریٹک میئر بل ڈی بلاسیو نیویارک کے شہریوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ دنیا کے عظیم ترین شہروں میں ایک نیویارک میں معمول کی زندگی گذارتے ہوئے اس سے لطف اندوز ہوں۔

TOPPOPULARRECENT