Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / نیویارک کی ترقی میں مسلمانوں کا گرانقدر رول : میئر

نیویارک کی ترقی میں مسلمانوں کا گرانقدر رول : میئر

نیویارک ۔ 5 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) میئر بل ڈی بلاسیو نے نیویارک سٹی کیلئے مسلمانوں کے گرانقدر رول کی ستائش کی ۔ کوئنس میں جمائیکا مسلم سنٹر میں خطاب میں انھوں نے کہاکہ مسلم طبقہ کے ساتھ شہر کے گہرے روابط ہیں ۔ انھوں نے کسی امتیازی سلوک کے واقعات کی روک تھام اور نفرت پر مبنی جرائم کی تحقیقات کا حکم دیا ۔ میئر نے یہ خطاب ایسے وقت کیا جب انتظامیہ شہر کی 8 لاکھ مسلم آبادی تک پہنچنے اور انھیں یہ طمانیت دلانے کی کوششوں میں مصروف ہے کہ گزشتہ ماہ پیرس حملوں کے پس منظر میں وہ کسی انتقامی کارروائی کے اندیشوں کا شکار نہ ہوں ۔ انتظامیہ کے مسلمانوں کے ساتھ روابط کبھی مضبوط نہیں رہے ۔ خبررساں ایجنسی نے انکشاف کیا تھا کہ نیویارک پولیس کی انٹلیجنس ڈیویژن نے 11 ستمبر حملوں کے بعد مسلمانوں کی سرگرمیوں پر کس طرح نظر رکھے ہوئے ہے ۔ چنانچہ عہدیداروں نے کہا کہ اس یونٹ کو ختم کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT