Sunday , October 21 2018
Home / دنیا / نیویارک کے سب وے میں دھماکہ ، 4 افراد زخمی

نیویارک کے سب وے میں دھماکہ ، 4 افراد زخمی

حملہ آور عقائداﷲ گرفتار ، دولت اسلامیہ سے متاثر ہونے کا انکشاف
نیویارک ۔11 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ سے متاثرہ بنگلہ دیشی نژاد شخص جو مقامی طورپر تیار کردہ آلہ تھامے ہوئے تھا آج صبح کے مصروف اوقات میں اس نے نیویارک شہر کے میٹرو اسٹیشنوں پر دھماکہ کیا جس کی وجہ سے کم از کم چار افراد زخمی ہوئے اور شہر کے مصروف ترین مرکز میں انتشار پیدا ہوگیا۔ 27 سالہ عقائداﷲ مشتبہ بم بردار ہے ۔ اُس کے پاس اُس کے جسم پر لپٹے ہوئے تار اور ایک پائپ بم تھا ۔ یہ آلہ قبل از وقت دو سب وے پلیٹ فارموں پر پورٹ اتھاریٹی کے قریب دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ یہ امریکہ کا سب سے بڑا بس ٹرمنل ہے ۔ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ جبکہ آلہ جزوی طورپر دھماکہ سے پھٹ پڑا تھا ۔ سب وے اسٹیشن کا تخلیہ کروادیا گیا ۔ پورٹ اتھاریٹی ٹرمنل بند کردیا گیا۔ عقائداﷲ اکیلا تھا ۔ پولیس کے بموجب یہ دھماکہ محکمہ سراغ رسانی کے کیمرہ میں فلمبند کرلیا گیا ۔ کسی بھی گروپ نے تاحال اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ حالانکہ اسے دہشت گردی سے متعلق سمجھا جارہا ہے ۔ میئر بل ڈی بلاسیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ دہشت گرد حملے کی کوشش تھی ۔ خدا کا شکر ہے کہ حملہ آور اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکا۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب انفرادی طورپر ایک دوسرے سے واقف رہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کے کوئی بارسوخ اطلاعات نہیں ہیں اور نہ خاص طورپر کوئی دھمکی دی گئی ہے لیکن حملہ آور سے تفتیش کے دوران تفصیلات کے انکشاف کی توقع ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہماری زندگیاں سب وے پر منحصر ہیں۔ نیویارک ہمیشہ سے ایک مصروف علاقہ رہا ہے اور اکثریت میٹرو ٹرین سے سفر پر انحصار کرتی ہے۔ جملہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ نیویارک پولیس نے کہا کہ تمام زخم مہلک نہیں ہے۔ مشتبہ حملہ آور بروکلین کا ساکن تھا۔ اُسے بری طرح جھلسنے سے زخم آئے ہیں اور فی الحال وہ اسپتال میں شریک ہے۔ وہ سات سال قبل بنگلہ دیش سے امریکہ منتقل ہوا تھا۔ موقع واردات پر ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ کم شدت کا دھماکو آلہ لئے ہوئے تھا۔اور اس بات کا بھی ابتدائی تفتیش کے دوران حملہ آور نے اعتراف کیاہے کہ وہ داعش کے لٹریچر سے بیحد متاثر تھا ۔

TOPPOPULARRECENT