Monday , July 16 2018
Home / عرب دنیا / نیویارک کے پلازا ہوٹل سے سعودی پرچم اتارنے کی خبر بے بنیاد

نیویارک کے پلازا ہوٹل سے سعودی پرچم اتارنے کی خبر بے بنیاد

ریاض۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) . نیویارک کا مشہورزمانہ ہوٹل پلازا نے قطری چینل الجزیرہ کے دعوے کو بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے مرکزی داخلے سے سعودی پرچم اتارنے کی حقیقت واضح کردی۔ سوشل میڈیا میں گزشتہ دنوں ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں نیویارک کے پلازہ ہوٹل کے مرکزی دروازے سے سعودی پرچم اتارنے کی کارروائی دکھائی گئی۔ اس پر الجزیرہ چینل نے بے بنیاد رپورٹ نشر کی جس میں من گھڑت دعوے کئے گئے۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے ہفتہ کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پلازہ ہوٹل کے مرکزی دروازے سے سعودی عرب کاپرچم اتارنے کی وڈیو کے متعلق جو کچھ کہا گیاہے وہ بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے 4جولائی کو امریکہ کا یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے ضروری تھا کہ مرکزی دروازے سے تمام پرچم اتارے جائیں۔ یوم آزادی منانے کے بعد انتظامیہ نے سعودی عرب سمیت تمام برچم دوبارہ لہرادیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT