Thursday , July 19 2018
Home / سیاسیات / نیو انڈیا 2022ء پر چیف منسٹرس اجلاس

نیو انڈیا 2022ء پر چیف منسٹرس اجلاس

کولکاتہ 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیتی آیوگ کی جانب سے ماہ جون تک نیو انڈیا 2022 پر ترقیاتی ایجنڈہ تیار کیا جائیگا اور اس پر غور و خوض کیلئے چیف منسٹروں کا ایک اجلاس بھی طلب کیا جائیگا ۔ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر امیتابھ کانت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے انڈیا چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈہ کیلئے ایک حکمت عملی دستاویز تیار کیا جائیگا ۔ جیسے ہی یہ تیار ہوجائیگا اسے غور کیلئے چیف منسٹروں کے حوالے کردیا جائیگا۔ آئندہ ماہ چیف منسٹرس کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان ہوگا ۔ کئی دوسرے مسائل ہیںجن پر اجلاس میں غور کیا جائیگا۔ کانت نے کہا کہ حکمت عملی دستاویز میں ایکسپورٹس اور اوسط و چھوٹی صنعتوں پر توجہ دی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT